پی ٹی آئی احتجاج کا نتیجہ پہلے جیسا ہوگا:طلال چودھری

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ غریب آدمی کوریلیف دلانا نہیں، ریاست پر چڑھائی کرنی ہے، ریاست پر چڑھائی کرکے معافی نہیں ملے گی، معافی اپنے گناہوں کی سزا کے بعد ہی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے بعد ایک نئی تاریخ کا اعلان کر دیا جاتا ہے، ایک بار پھر آخری کال دی گئی ہے، ان کیاحتجاج کا وہی رزلٹ ہوگا جو پہلے آیا۔
رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ رہا ہے، خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ کہتا ہر بار اپنی نوکری پکی کرتا ہے، علی امین گنڈا پور کہتا کچھ اور کرتا کچھ اور ہے۔کسی کومعاشی استحکام کونقصان نہیں پہنچانے دیا جائے گا۔
طلال چودھری نے کہا کہ بہن اور بھابھی کے درمیان پارٹی پرقبضہ کی لڑائی ہے، کبھی ہیرے کی انگوٹھیاں، کبھی توشہ خانہ کھا جانا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اندرونی طور پر شدید انتشار کا شکار ہوچکی، پی ٹی آئی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین