اے آر رحمان اور سائرہ بانو کے درمیان 29 سالہ رشتہ ختم

معروف موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے 29 سال کی رفاقت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔ منگل کی شب، سائرہ بانو نے میڈیا کے سامنے ایک بیان جاری کیا، جس میں تصدیق کی گئی کہ وہ اپنے شوہر سے الگ ہو رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ان کے قانونی نمائندے کی جانب سے فراہم کردہ بیان میں کہا گیا کہ "مسز سائرہ نے برسوں کی رفاقت کے بعد، اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا سخت اور مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم دونوں کے تعلقات میں شدید جذباتی کشمکش کے نتیجے میں اٹھایا گیا ہے۔”

بیان میں مزید وضاحت کی گئی کہ "اگرچہ دونوں کے درمیان محبت کی کمی نہیں تھی، لیکن رشتے میں درپیش مسائل اور چیلنجز نے ایسی خلیج پیدا کر دی جو اب ناقابل عبور ہو چکی ہے۔”

سائرہ بانو نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اس نازک وقت میں ان کی نجی زندگی کا احترام کریں اور اس مرحلے کو سمجھداری سے دیکھیں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین