ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات دینا حکومتی فرض: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور ایک محفوظ اور پرورش کرنے والا ماحول فراہم کرنا حکومت کا فرض ہے تاکہ بچیاپنی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کر سکیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں،عالمی یوم اطفال ہمیں اس اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم بلا تفریق ہر بچے کے حقوق کے تحفظ اور تکمیل کو یقینی بنائیں۔
عالمی یوم اطفال کے موقع پر اپنے پیغام میںوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی یوم اطفال کے موقع پر میں پاکستان کے بچوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں،یہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار اور قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ یہ دن ہمیں اس اجتماعی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ ہم بلا تفریق ہر بچے کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات ، محفوظ اور پرورش کرنے والا ماحول فراہم کریں تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کے ساتھ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ پاکستان کی حکومت نے بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جیسے دانش سکولز کا قیام جو دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کم وسیلہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں، ان سکولز نے بے شمار بچوں کی زندگیاں بدل دیں اور انہیں روشن مستقبل کی راہ دکھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وسائل کو متحرک کرکے خواندگی کی شرح میں اضافہ، سکولوں کی تعمیر نو اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنا ئی جارہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کمیونٹی آئوٹ ریچ اور خاندانوں کو بچوں کو سکول بھیجنے کی ترغیب دینے کے لئے خصوصی مہمات کے ذریعے سکول نہ جانے والے لاکھوں بچوں کے داخلے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین