پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے کر سیاسی غلطی کی:رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی نے سیاسی غلطی کی ہے، مس کال کا انہیں سیاسی طور پر نقصان ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ لاشیں گریں اور انہیں آگے رکھ کر یہ فتنے کو پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح 5اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلی لا لشکر لائے تھے، کوشش ہے کہ اس بار یہ عمل نہ دہرایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار ان لوگوں کو روکنا کوئی مشکل نہیں ہوگا، 5اکتوبر کو ڈی چوک پہنچے تھے تو اجازت سے پہنچے تھے اور آپ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق واپس چلے گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو اتنے شدید ناراض نہیں ہیں،ہم سے بھی کچھ کوتاہی ہوئی، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کی ذمہ داری لگائی ہے، ہم بلاول بھٹو کی ناراضگی دور کریں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین