برطانیہ کا 108 ملین پاؤنڈ موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان

برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے 108 ملین پاؤنڈ (37 ارب روپے) کے ایک نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد جدید ماحولیاتی ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینا ہے۔ یہ اقدام پاکستانی معیشت اور ماحولیات دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

یہ اعلان ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات نہیں کرتا، تو آئندہ 25 برسوں میں اس کی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے۔

ہمیش فالکنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی ایک مضبوط تاریخ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ، پاکستان حکومت کے ساتھ مل کر مقامی کاروباروں کو سپورٹ کرنے اور مہارت میں سرمایہ کاری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلی کو عالمی خطرہ تسلیم کرتے ہوئے، اس منفرد پروگرام کو انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت میں شروع کیا ہے، جو عالمی سطح پر اس نوعیت کا پہلا اقدام ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین