نئی مغربی لہر ،پورے ملک میں بارش اور برفباری کا امکان

نئی مغربی لہر ،پورے ملک میں بارش اور برفباری کا امکان

کراچی:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ایک نئی مغربی لہر پاکستان میں موسم کی غیرمعمولی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ اس لہر کے اثرات آج سے ملک کے مغربی حصوں میں محسوس کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارش، برفباری ،سموگ اور آندھی کا امکان ہے۔
مغربی اور بالائی علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا اندیشہ ہے۔ خطہ پوٹھوہار سمیت اردگرد کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، خاص طور پر مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں، بارش کے ساتھ برفباری کا سلسلہ متوقع ہے۔ دوسری جانب، پنجاب کے میدانی علاقوں میں خشک موسم کے باوجود دھند اور اسموگ کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
اتھارٹی نے عوام کو محتاط رہنے کی تاکید کی ہے، خاص طور پر شمالی اور پہاڑی علاقوں میں جہاں پھسلن والی سڑکوں پر سفر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین