روف حسن کاتحریک انصاف پر پابندی کی خبروں پر بیان

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف روف حسن نے اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور خود وضاحت کریں گے کہ اس دوران کیا ہوا اور وہ کیوں وہاں سے روانہ ہوئے۔

بشریٰ بی بی کو دھرنے کے مقام سے زبردستی لے جانے کے سوال پر روف حسن نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ کسی کو زبردستی وہاں سے ہٹانا ممکن تھا، خاص طور پر اس وقت جب وہاں گولیوں کی تڑتڑاہٹ جاری تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علی امین اور بشریٰ بی بی کی گاڑی پر بھی گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں وہاں سے نکالنا ہی مناسب فیصلہ تھا۔

تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی سے متعلق سوال پر روف حسن کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنا آسان کام نہیں، لیکن موجودہ حالات میں کئی غیر معمولی واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور جمہوری اصولوں کا احترام ضروری ہے، اور کسی بھی قسم کے اقدامات کو آئین کے دائرے میں رہ کر انجام دینا ہوگا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین