لاہور: قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے آج تک بڑی سمجھداری سے نکتہ نظرپیش کیا ہے محسن نقوی نے جو آخری بیان دیا اس سے کرکٹ ہو گی یا ختم ہو جائے گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ محسن نقوی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر نہ ہو، بھارت میں جیسے بھی حالات رہے ہم کسی بھی ایونٹ کیلئے وہاں گئے ہیں۔
کامران اکمل نے کہا کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں سیاست کو دور رکھیں بھارتی کرکٹرز کے بیان دیکھ لیں ہمیشہ پاکستان سے محبت ملی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کیں، پاکستان بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، جواب کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کیسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے، پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔
دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے فارمولا پیش کردیا گیا۔ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی نہ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی۔
محسن نقوی کے بیان سے کرکٹ ہو گی یا ختم ہو جائیگی: کامران اکمل
بھارت میں جیسے بھی حالات رہے ہم کسی بھی ایونٹ کیلئے وہاں گئے ہیں‘انٹرویو