7.5 کروڑ روپے میں امریکی شکاری نے مارخور کا شکار کر لیا

شکار کے لیے استعمال ہونے والی آٹومیٹک رائفل سے نشانہ انتہائی قریب سے لگایا گیا

چترال کے توشی شاشا گیم ریزرو میں ایک 80 سالہ امریکی شہری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی دے کر کشمیری مارخور کا شکار کیا۔ امریکی شکاری نے 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 7.5 کروڑ پاکستانی روپے) ادا کر کے شکار کا اجازت نامہ حاصل کیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، امریکی شہری نے 49.5 انچ لمبے سینگوں والے 11 سالہ مارخور کا شکار کیا۔ شکار کے لیے استعمال ہونے والی آٹومیٹک رائفل سے نشانہ انتہائی قریب سے لگایا گیا۔

چترال وائلڈ لائف ڈویژن کے افسر فاروق نبی نے بتایا کہ شکار سڑک کے قریب ہونے کی وجہ سے آسانی سے کیا گیا، اور یہ رواں سیزن کا پہلا شکار تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک اور شکار اسی قیمت پر ہوگا، جبکہ تیسرا شکار اگلے سال مارچ میں 2 لاکھ 31 ہزار ڈالر میں کیا جائے گا۔

شکار کی فیس کا 80 فیصد حصہ مقامی برادری کو ملتا ہے، جو گاؤں کی تحفظ کمیٹی کے ذریعے لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین