فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع، چارج شیٹ جاری

فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع، چارج شیٹ جاری

راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا اگلا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ اب اس کارروائی کے اگلے مرحلے میں ان پر باضابطہ چارج شیٹ عائد کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، ان پر لگائے گئے الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال، اور افراد کو نقصان پہنچانے کے معاملات شامل ہیں۔
پاک فوج کے مطابق، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے جڑے پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے مبینہ کردار کی علیحدہ سے تفتیش بھی جاری ہے۔ ان واقعات میں 9 مئی کے سانحات بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ان پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی سازش اور ملی بھگت کے پہلوؤں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کورٹ مارشل کے دوران قانون کے مطابق تمام حقوق دئیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین