پنجاب حکومت کا ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا حکم
لاہور: پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کو تنخواہیں ایڈوانس میں ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 20 دسمبر تک تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حاضر سروس ملازمین کو دسمبر کی تنخواہیں ایڈوانس میں فراہم کی جائیں گی، جبکہ تنخواہیں اور پنشن 20 دسمبر 2024 کو جاری کر دی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ نے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔