تھائی لینڈ نے پاکستانیوں کے لیے ویزا کی نئی سہولت متعارف کرادی

تھائی لینڈ کا سفارت خانہ 24 دسمبر 2024 تک ذاتی طور پر ویزا کی درخواستیں قبول کرتا رہے گا۔

اسلام آباد:تھائی لینڈ نے پاکستان اور افغانستان کے شہریوں کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کے لیے نئی ای ویزا سروس متعارف کرادی ہے۔ یہ سروس یکم جنوری 2025 کو صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔

ای ویزا کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو تھائی لینڈ کے نئے آن لائن ویزا پلیٹ فارم کا استعمال کرنا ہوگا، جس کے لیے مخصوص ویب سائٹ وزٹ کرنا ضروری ہوگا۔ درخواست منظور ہونے پر، درخواست دہندگان کو ایک تصدیقی ای میل موصول ہوگی۔ اس ای میل کی پرنٹ شدہ کاپی روانگی کے وقت ایئرلائن کو اور تھائی لینڈ پہنچنے پر امیگریشن حکام کو پیش کرنا ہوگی۔

تھائی لینڈ کا سفارت خانہ 24 دسمبر 2024 تک ذاتی طور پر ویزا کی درخواستیں قبول کرتا رہے گا۔ مزید معلومات کے لیے درخواست دہندگان قونصلر[email protected] پر ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تھائی لینڈ کی یہ نئی ڈیجیٹل سروس پاکستان اور افغانستان کے مسافروں کے لیے ویزا کے عمل کو جدید بنانے اور قونصلر خدمات کو مؤثر رکھنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین