بابر اعظم کے ریکارڈز کی فہرست میں ایک اور اضافہ!

عالمی سطح پر یہ کارنامہ انجام دینے والے گیارہویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز بنانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا، جس سے وہ اس ریکارڈ کے نئے مالک بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے مشہور بلے باز کرس گیل کے پاس تھا، جنہوں نے یہ کارنامہ 314 اننگز میں انجام دیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابر اعظم پہلے ہی تیز ترین سات ہزار، نو ہزار، اور 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، جبکہ عالمی سطح پر یہ کارنامہ انجام دینے والے گیارہویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ان سے پہلے اس فہرست میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ، اور جیمز وینس جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین