طلاق کے بدلے کروڑوں روپے لے کر خاتون نے طلاق سے انکار کر دیا

شی نے مجبور ہو کر عدالت میں مقدمہ دائر کیا، تاہم عدالت نے یہ مقدمہ خارج کر دیا

طلاق کے بدلے کروڑوں روپے لے کر خاتون نے طلاق سے انکار کر دیا

چین میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے شوہر کو طلاق دینے کے بدلے کروڑوں روپے وصول کیے، لیکن بعد میں اپنا وعدہ توڑ دیا۔

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب ہان نامی شخص، جو 2013 سے یینگ کے ساتھ شادی شدہ تھا اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں، اپنی دفتر کی ساتھی شی کی محبت میں مبتلا ہوگیا۔ شی نے ہان کو پانے کے لیے یینگ کو طلاق کے بدلے 20 لاکھ یوان (تقریباً ساڑھے سات کروڑ روپے) دینے کی پیشکش کی۔

2022 کے آخر میں، شی نے یینگ کے اکاؤنٹ میں 12 لاکھ یوان (تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے) منتقل کیے، لیکن یینگ نے بعد میں طلاق دینے سے انکار کر دیا۔

شی نے یینگ سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا، لیکن یینگ نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ شی نے مجبور ہو کر عدالت میں مقدمہ دائر کیا، تاہم عدالت نے یہ مقدمہ خارج کر دیا۔

شی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا یینگ سے زبانی معاہدہ ہوا تھا اور عدالت سے درخواست کی کہ یینگ کو رقم واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ لیکن عدالت نے دلیل دی کہ اس قسم کے زبانی معاہدے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ہان اور شی کے درمیان طلاق کا معاملہ چل رہا ہے، اور دونوں کولنگ آف دور (یعنی سوچنے کے لیے دیے گئے وقت) سے گزر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین