چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہائی کورٹس میں اضافی ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے چار الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں، جس میں مختلف ہائی کورٹس میں ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہائی کورٹس میں اضافی ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چار الگ الگ اجلاس طلب کیے ہیں۔
17 جنوری کو اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کے لیے اجلاس منعقد ہوگا، جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 اور بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 عہدوں کے لیے نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
سندھ ہائی کورٹ کا اجلاس 23 جنوری کو ہوگا، جس میں 12 ایڈیشنل ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
پشاور ہائی کورٹ کا اجلاس یکم فروری کو طے کیا گیا ہے، جہاں 9 نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ کی تقرریوں کے لیے اجلاس 6 فروری کو ہوگا، جس میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں پر غور کیا جائے گا