کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ہے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان میدان میں موجود ہیں۔
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے ہیں۔ بابر اعظم اور محمد رضوان اس وقت کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو 551 رنز کا نقصان پورا کرنا ہے۔
اس سے پہلے، جنوبی افریقا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 615 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جہاں ریان رکلٹن نے شاندار 259 رنز بنائے۔
دوسرا روز:
جنوبی افریقا نے کھیل کے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے کیا۔ ریان رکلٹن نے شاندار 259 رنز کی اننگز کھیل کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ، کائل ویرین نے 100، مارکو جینسن نے 62، کیشو مہاراج نے 40، ڈیوڈ بیڈنگھم نے 5 اور کیوینا مفاکا نے 0 کے اسکور پر پویلین لوٹے۔ کیگیسو رباڈا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے، محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگ کا آغاز مایوس کن رہا اور 20 کے مجموعے پر ہی 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12 اور سعود شکیل بغیر کسی اسکور کے آؤٹ ہوئے۔
اس وقت بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ابھی باقی ہے۔ پروٹیز کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز:
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کا کھیل مکمل ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم 72 رنز پر 3 وکٹیں گنوا بیٹھ گئی، لیکن اوپنر ریان رکلٹن اور کپتان ٹیمبا بووما کے درمیان 235
جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹیمبا بووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ ایڈن مارکرم 17، ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 2، اور خرم شہزاد اور محمد عباس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔