اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس؛ عدالت نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم دے دیا

عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے علی امین گنڈاپور کو اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے اس کیس کی سماعت کی، جس میں تفتیشی افسر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

جج نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو ملزم پیش ہوا اور نہ ہی وکیل۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 2016 میں اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے بنی گالہ کے علاقے میں شراب، کلاشنکوف رائفلز، ایک پستول، میگزین، بلٹ پروف جیکٹ، اور آنسو گیس کے تین گولے برآمد ہوئے تھے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین