صحت مند طرز زندگی کے لیے ایک اہم چیز جسے سب نظرانداز کرتے ہیں

یہ کئی صحت مند سرگرمیوں کی نسبت زیادہ آسان بھی ہے

صحت مند طرز زندگی کے لیے ایک اہم چیز جسے ہم اکثر سب نظرانداز کردیتے ہیں
جب ہم اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں، تو اکثر ہم مختلف عوامل جیسے باقاعدہ ورزش، نشےسے دور رہنا، صحت بخش غذا، اچھی نیند، اور سماجی تعامل کو اہمیت دیتے ہیں۔

لیکن ایک چیز ہے جو ہمیشہ بھول جاتی ہے، یہاں تک کہ فٹنس ماہرین بھی اسے نادانستہ طور پر نظرانداز کر دیتے ہیں، اور وہ ہے پانی۔

پانی زندگی کی بنیاد ہے، مگر بہت کم لوگ اسے صحت کے لیے اہمیت دیتے ہیں۔یہ کئی صحت بخش سرگرمیوں کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے، اس کے لیے کسی جِم کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کھانا پکانے کی جھنجھٹ۔

بیتھسڈا میں نیشنل ہارٹ، لنگس اینڈ بلڈ انسٹی ٹیوٹ کی لیبارٹری آف کارڈیو ویسکولر ری جنریٹیو میڈیسن کی تحقیقی سائنسدان نتالیہ دمتریوا کا کہنا ہے کہ بہترین طور پر ہائیڈریٹ رہنا صحت میں ایک نسبتا آسان تبدیلی ہے، جس کے غیر معمولی فوائد ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ وافر مقدار میں پانی پینا بلڈ پریشر، ذیابیطس، جوڑوں، آنتوں اور گردوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے، درد شقیقہ کو کم کرتا ہے، اور دیگر فوائد کے ساتھ آپ کی جلد کی چمک میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین