لاہور بار کے سالانہ انتخابات آج، 11 نشستوں پر 35 امیدواروں کے درمیان مقابلہ

نائب صدر ماڈل ٹاؤن کچہری کی ایک نشست پر تین امیدوار آمنے سامنے ہیں

لاہور: لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہورہے ہیں، جہاں 11 نشستوں کے لیے کل 35 امیدواروں میں مقابلہ جاری ہے۔

مخصوص طور پر 14,712 ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔ صدر کی نشست کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں، جن میں ایڈووکیٹ عرفان حیات باجوہ، مبشر رحمن چودھری، ادیب اسلم بھنڈر اور میاں فیض علی شامل ہیں۔

نائب صدر لاہور بار کی سیٹ پر 6 امیدوار مدمقابل ہیں، جن میں ساجد حسین بلوچ، ملک افضل بشیر، ملک سیف کھوکھر، میاں شرجیل، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی شامل ہیں۔

نائب صدر ماڈل ٹاؤن کچہری کی ایک نشست پر تین امیدوار آمنے سامنے ہیں، جن میں آصف کنول خان، اسلم بھلر اور وقاص کاہلو کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ اسی طرح، نائب صدر کینٹ کچہری کی سیٹ پر بھی تین امیدوار افلاطون جھکڑ، زاہد محمود گل اور عابد لطیف کھوکھر میں مقابلہ ہو گا۔

سیکرٹری لاہور بار کی نشست پر 6 امیدواروں میں مقابلہ ہے، جن میں جنید حیدر انصاری، شعیب اشرف بھٹی، ملک شرجیل کھوکھر، ملک فہد نثار کھوکھر، نصیر بھلہ اور وقار خان شامل ہیں۔

جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر ثمینہ بسرا، حافظ شجاعت علی اور شکیل اسحاق خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے، اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر بھی تین امیدوار اعجاز گجر، زوہیب خان اور ملک ندیم میں مقابلہ ہو رہا ہے۔

لائبریری سیکرٹری کی نشست کے لیے ارشد چدھڑ، ایم فریاد چودھری، ثمینہ کھوکھر اور عدنان امجد بھٹی کی چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین