نسل نو کو قرآن و سنت کی تعلیم دی جائے : خرم نواز گنڈاپور

ایگرز کے زیر اہتمام حدیث کیمپ، سینکڑوں بچوں نے علم حدیث حاصل کیا

لاہور :منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ ایگرز کے زیر اہتمام بچوں اور بچیوں کے لئے خصوصی طور پر حدیث کیمپ منعقد کیا گیا جس میں سینکڑوں بچوں اور بچیوں نے 40احادیث مبارکہ یاد کیں، اختتامی سے خطاب کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور ناظم اعلیٰ منہاج القرآن نے کہا کہ نسل نو قرآن و سنت کی تعلیم دی جائے، ابتدائی عمر میں بچے جس ماحول میں پرورش پاتے ہیں وہ ماحول اُن کی شخصیت کا حصہ بن جاتا ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم دلوائیں۔

نسل نو کو قرآن و سنت کی تعلیم دی جائے : خرم نواز گنڈاپور نسل نو کو قرآن و سنت کی تعلیم دی جائے : خرم نواز گنڈاپور نسل نو کو قرآن و سنت کی تعلیم دی جائے : خرم نواز گنڈاپور نسل نو کو قرآن و سنت کی تعلیم دی جائے : خرم نواز گنڈاپور

صاحبزادہ طارق شریف زادہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں بچوں اور بچیوں کے لئے قرآن و سنت کی تعلیم و تربیت کا اہتمام بہت بڑی نیکی ہے، میں اس پر شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری اور ویمن لیگ کی بہنوں کو صدق دل سے مبارکباد دیتا ہوں، اگر ہم ایک باکردار نسل کی پرورش چاہتے ہیں تو بچوں کو سیرت مصطفی پڑھائیں۔ شاہد نور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں سے قرآن و سنت کی تعلیم محو ہو گئی ہے، اس سلسلے کو دوبارہ بحال کرنا ہو گا، قرآن و سنت کی تعلیم ہی ہمارے بچوں کے اخلاق سنوار سکتی ہے۔ عائشہ مبشر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن میں ہر عمر اور طبقہ کے افراد کی دینی نہج پر تعلیم کا اہتمام ہے۔ کلثوم قمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے اس کیمپ میں 40 احادیث یاد کیں جو اخلاقیات سے متعلق ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ بچوں نے اور ان کے والدین نے بھرپور تعاون کیا۔ اس سلسلے کو بڑھائیں گے۔ علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ کم عمری میں حاصل کیا گیا علم زندگی کے آخری سانس تک ذہن کی تختی پر نقش ہوجاتا ہے۔ ایگرز بچوں کی دینی نہج پر بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے پر مبارکباد کامستحق ہے۔ عباس سامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ یونیورسٹی میں اس طرح بچوں کی علم حدیث کے حوالے سے خصوصی کلاسز ہوتی ہیں، پاکستان میں اور وہ بھی منہاج القرآن کے اندر یہ تعلیمی ماحول دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے۔ نگہت وہاب اور سعدیہ جبیں علوی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی،پرنسپل منہاج ویمن کالج آفتاب خان،عباس سامی، نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت، ناظمہ ام حبیبہ اسماعیل،سیدہ نمرہ بتول و دیگر خواتین راہ نمائوں نے شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین