آج کے جدید دور میں کیمرے ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکے ہیں، اور ہر کوئی زیادہ سے زیادہ میگا پکسلز والے کیمرے کی خواہش رکھتا ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا کہ انسانی آنکھ کی صلاحیت کتنے میگا پکسلز کے برابر ہے؟
ماہرین کے مطابق انسانی آنکھ کی ریزولوشن تقریباً 576 میگا پکسلز کے برابر ہے۔ یعنی دنیا اور قدرتی مناظر کو ان کی اصل رنگت اور شفافیت میں دیکھنے کے لیے انسانی آنکھ کو اتنی ہی ریزولوشن درکار ہوتی ہے۔
میگا پکسلز دراصل کسی بھی تصویر میں موجود پکسلز کی تعداد کو ظاہر کرتے ہیں، اور ایک میگا پکسل ایک ملین پکسلز کے برابر ہوتا ہے۔
آنکھ کی ریزولوشن کا اندازہ اس کے ذریعے دیکھی جانے والی تفصیلات کی مقدار سے لگایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انسانی آنکھ کی ریزولوشن اس وقت سب سے زیادہ ہوتی ہے جب منظر بدل رہا ہو۔ لیکن اگر کوئی منظر ایک ہی جگہ پر ٹھہرا ہوا ہو، تو آنکھ کی ریزولوشن کم ہو کر تقریباً 5 سے 15 میگا پکسلز تک رہ جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی جدید ترین کیمرہ بھی انسانی آنکھ کی حیرت انگیز بصری صلاحیتوں کو مکمل طور پر نقل نہیں کر سکتا۔