بچوں کے تھیٹر جانے پر پابندی، عدالت نے حکم جاری کر دیا

تلنگانہ ہائی کورٹ نے تھیٹر شوز سے متعلق نئی پابندیوں کا حکم جاری کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے ریاستی حکومت اور سینما گھروں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کو صبح 11 بجے سے پہلے اور رات 11 بجے کے بعد فلم دیکھنے کی اجازت نہ دی جائے۔

یہ فیصلہ بھارتی فلم پشپا 2: دا رول کے پریمیئر کے دوران سندھیا تھیٹر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد سامنے آیا، جہاں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

عدالت نے ریاستی حکومت پر اضافی شوز اور ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دینے پر بھی سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت پہلے ہی رات 1 بجے سے صبح 8 بجے تک تھیٹر شوز پر پابندی عائد کر چکی ہے، تاہم عدالتی حکم کے بعد خصوصی شوز کے لیے مزید سختیاں نافذ کر دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین