قانونی تشریح کے مقدمے کی جسٹس منصور کے بینچ میں مقرر کرنے پر وضاحت طلب

افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر وضاحت پیش کریں

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے قانونی تشریح کے مقدمے کو جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں مقرر کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس منصور کے کیس کے سلسلے میں اہم اقدام کیا ہے۔ انہوں نے فکسر برانچ کے افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر وضاحت پیش کریں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک آئینی بینچ کا مقدمہ جسٹس منصور کے ریگولر بینچ میں کس طرح لگ گیا، اس بارے میں افسران وضاحت فراہم کریں۔

جسٹس منصور علی شاہ کے بنچ نے کسٹم ڈیوٹی ایکٹ کے آرٹیکل 191A کے تناظر میں اس مقدمے کی سماعت کا فیصلہ کیا تھا، جسے بعد میں پریکٹس اور پروسیجر کمیٹی نے آئینی بینچ کو بھیج دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین