گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی، کارڈ وائرل

یہ خبر بھی زیر گردش ہے کہ دونوں کا نکاح سعودی عرب میں ہوگا

شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی کا کارڈ بھی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ہونے والے شادی کے کارڈ کے مطابق یہ جوڑی آئندہ ماہ 2 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائے گی۔ ان کی شادی کی خبریں کئی دنوں سے گردش کر رہی تھیں، جس کی وجہ سے مداح بےصبری سے اس خاص دن کا انتظار کر رہے تھے۔

مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں اور محبت بھری دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ یہ خبر بھی زیر گردش ہے کہ دونوں کا نکاح سعودی عرب میں ہوگا۔

تاہم، نکاح کی تقریب کے مقام سے متعلق ابھی تک گوہر رشید یا کبریٰ خان کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین