چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری

اوپنرز امام الحق اور بابر اعظم نے 41 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستانی ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، جہاں سعود شکیل اور محمد رضوان نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ بھارت کی اننگز کا آغاز روہت شرما اور شبھمن گل نے کیا، جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کرایا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.4 اوورز میں 241 رنز بنائے۔

اوپنرز امام الحق اور بابر اعظم نے 41 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ 6 رنز بعد امام الحق بھی رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔ اس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے 103 رنز جوڑے، رضوان 46 اور سعود شکیل 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دیگر بلے بازوں میں طیب طاہر صرف 4 رنز بنا سکے، سلمان علی آغا نے 19، شاہین آفریدی صفر، نسیم شاہ 14، حارث رؤف 8 جبکہ خوشدل شاہ نے 38 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، ہاردک پانڈیا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور ہرشیت رانا نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

بھارت کی اننگز کا آغاز
بھارتی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپنرز روہت شرما اور شبھمن گل کریز پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلا اوور شاہین شاہ آفریدی نے کرایا۔

پاکستان کا اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد۔

بھارت کا اسکواڈ:
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین