49ارب سے لاہور شہرکے پہلے ٹنل بورنگ پراجیکٹ کی منظوری

واسالاریکس کالونی سے گلشن راوی تک جدیدٹنل بورننگ پراجیکٹ کے ذریعے میگاسیوریج لائن بچھائے گا

لاہور:وفاقی حکومت نے 49ارب سے شہرکے پہلے ٹنل بورنگ پراجیکٹ کی منظوری دیدی، لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک ڈرینج سیوریج منصوبہ سی ڈی ڈبلیوپی میں پیش کیا گیا ، سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے منصوبہ منظورکرکے ایکنک کوارسال کردیا۔ایکنک سے منظوری سے قبل سی ڈی ڈبلیوپی سے منظوری لازمی ومشکل ترین مرحلہ تھا، واسالاریکس کالونی سے گلشن راوی تک جدیدٹنل بورننگ پراجیکٹ کے ذریعے میگاسیوریج لائن بچھائے گا ۔3سالہ فارن فنڈڈمنصوبے کے لئے آئی آئی بی بینک سافٹ لون کے تحت فنانس کرے گا، منصوبہ لاریکس کالونی سے شملہ پہاڑی ، کوئنز روڈ ، پنجاب اسمبلی ، اے جی آفس ،چوبرجی براستہ ریلوے کالونی ،شام نگرسے گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشن جائے گا۔دوسری سائیڈگلبرگ سے ظفر علی روڈ،شادمان ایل اوایس ،سمن آبادسے گلشن راوی پراختتام پذیرہوگا، 28کلومیٹرطویل منصوبے میں نہ سڑکیں کھودی جائیں گی نہ انفراسٹرکچرمتاثرہوگا، واسا نے اس سے قبل پی سی ون منظورکراکرغیرملکی کمپنی سے ڈیزائن وفزیبیلٹی پرکام شروع کردیاتھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین