امریکی میڈیا بھی آرمی چیف کی صلاحیتوں کا معترف،تعریفوں کے پل باندھ دئیے

جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا

واشنگٹن: معروف امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد انہوں نے فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے ایک شاندار مثال قائم کی، جو ان کی اعلیٰ عسکری حکمت عملی اور قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔

امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین