لاہور:لاہور کے علاقے شمالی چھائونی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بے اولادی سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت عمر حیات کے نام سے ہوئی ہے جو نصیر روڈ کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمر حیات گزشتہ سات سال سے بے اولاد تھا اور اس مسئلے کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دبا اور پریشانی میں مبتلا تھا۔ گزشتہ روز وہ بیوی سے ناشتہ مانگ کر کمرے میں چلا گیا جبکہ اس کی اہلیہ ناشتہ تیار کرنے کے لیے نیچے گئی تھی۔اسی دوران عمر حیات نے مبینہ طور پر خود کو فائرنگ کر کے زخمی کر لیا، گولی چلنے کی آواز سن کر اس کی اہلیہ اور والدین کمرے میں پہنچے تو وہ شدید زخمی حالت میں پڑا تھاجو بعد ازاںموقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔





















