پہلگام حملے پر بھارت کا جھوٹ عالمی فورمز پر بےنقاب

بھارت کو بالآخر بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے سفارتی شکست ماننا پڑی ہے

پہلگام حملے کو لے کر بھارت کی طرف سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات عالمی سطح پر ناکام ہو گئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط رہی اور بھارت کو سفارتی محاذ پر واضح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں تک کہ بھارتی تجزیہ کاروں نے بھی کھل کر مودی سرکار کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے اعتراف کر لیا کہ دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد (این این آئی) پہلگام حملے کو لے کر بھارت کی طرف سے پھیلائے گئے فالس فلیگ ڈرامے کے بعد اب خود بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں بلند ہونے لگی ہیں۔ اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد بھارت کو بالآخر بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے سفارتی شکست ماننا پڑی ہے۔

ایک بھارتی تجزیہ کار نے اپنے ویڈیو پیغام میں مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے‘‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کا اجلاس جاری ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور رکھنے والے تمام بڑے ممالک پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں۔ وہ برطانیہ، فرانس (جس سے بھارت نے رافیل طیارے خریدے)، امریکا (جس سے ہزاروں کروڑ روپے کے ہتھیار لیے)، روس (بھارت کا پرانا اتحادی) اور چین، سب پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے گزشتہ ہفتے کے اجلاس میں جب پاکستان نے مطالبہ کیا کہ "ٹی آر ایف اور پاکستان” کا نام نہ لیا جائے، تو کسی بھی ویٹو پاور ملک کی ہمت نہیں ہوئی کہ اس کی مخالفت کرے۔ تمام پی فائیو ممالک نے مشترکہ طور پر کہا کہ نام ہٹا دیا جائے۔ یہ واضح کرتا ہے کہ ان طاقتور ممالک کا اصل چہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی فرانس ہے جس نے بھارت کو ہتھیار فروخت کیے، وہ بھی آج پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔ امریکا، برطانیہ، روس اور چین بھی پاکستان کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان اقوام متحدہ میں ایک بار پھر کامیاب ہو گیا اور بھارت کو شکست ہوئی۔

بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ اب دنیا کے ہر کونے سے، چاہے وہ سعودی عرب ہو، قطر، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا، جاپان، روس یا چین  سب بھارت پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ جنگ نہ کی جائے۔ یہاں تک کہ ایران بھی یہی کہہ رہا ہے کہ جنگ مت کرو۔ سب کہہ رہے ہیں کہ ’’میں بچانے آ رہا ہوں‘‘۔

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ بھارت ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور ہوتا جا رہا ہے، لیکن بھارتی حکومت کی حکمت عملی یہی لگتی ہے کہ جنگ صرف دھمکی ہے، کرنی نہیں۔ مگر اگر کبھی جنگ ہوئی تو اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ عوام پہلے ہی تکلیف میں ہیں، اور کوئی بھی قوم دوسروں کے سہارے زیادہ دیر نہیں ٹک سکتی۔ آپ کو اپنی لاشیں خود اپنے کندھوں پر اٹھانا ہوں گی، چاہے یہ جنگ میں ہو یا کسی اور بحران میں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں پاکستان نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کر دیا۔ اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین