پاکستان کے ہمسایہ اسلامی ملک نے شطرنج پر پابندی لگا دی

شطرنج کا کھیل قانون کے تحت ممنوع ہے، ترجمان محکمہ کھیل

پاکستان کے ہمسایہ اسلامی ملک نے شطرنج کے کھیل کو ممنوعہ قرار دے کر اس پر پابندی عائد کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت نے شطرنج کے کھیل کو ممنوعہ سرگرمیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ طالبان حکومت نے قسمت پر انحصار کرنے والا اور اخلاقی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا کھیل قرار دیا ہے۔یہ بات افغان حکام کے حوالے سے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔ افغانستان میں محکمہ کھیل کے ترجمان اتال ماشوانی نے ایجنسی کو بتایا کہ شطرنج کا کھیل پیسوں کی شرط لگانے کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا ہے اور گزشتہ سال جاری ہونے والے قانون کے تحت ممنوع ہے۔ما

شوانی نے مزید کہا کہ افغانستان میں شطرنج کے کھیل کو اس مسئلے کے حل تک معطل کر دیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے اس فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر کسی سزا کی وضاحت نہیں کی ہے۔ دوسری جانب کابل میں ایک کیفے کے مالک 46 سالہ عزیز اللہ گل زادہ نے کہا کہ وہ پیش کردہ دلائل سے مطمئن نہ ہونے کے باوجود پابندی پر عمل کریں گے۔ انہوں نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بہت سے اسلامی ممالک کے عالمی سطح کے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین