افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا: مظہر محمود علوی

’’بنیان مرصوص ‘‘کے قرآنی لفظ کی برکت سے قوم حقیقت میں سیسہ پلائی دیوار بن گئی

لاہور:تحریک منہاج القرآن سندھ کے نائب ناظم اعلیٰ مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام امن پسند ہیں، وہ جنگ جیسے خون خرابے کو پسند نہیں کرتے مگر جب اُن کی سالمیت پر کوئی انگلی اٹھائے تو اس پر خاموش بھی نہیں رہتے، افواج پاکستان نے ملک کے چپے چپے کا دفاع کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ امن ہماری خواہش ضرور ہے لیکن کمزوری نہیں،انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے قرآنی لفظ کی برکت سے قوم حقیقت میں سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔

جب بھی کوئی ہماری سلامتی پر انگلی اٹھاتا ہے تو پھر ہم اپنے مذہب، عقیدے، سیاسی، سماجی اختلافات و بھول کر یکجان ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سپوت مسیحی نوجوان فضائیہ کے ہیرو کامران بھٹی نے زبردست جواب دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ ہم سب صرف پاکستانی بن کر سوچتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں نے پاکستان کے عوام کو تقسیم کرنے کے لئے بہت سرمایہ کاری کی مگر جنگ کی ایک دھمکی نے قوم کو اکٹھا کر دیا اور منفی قوتوں کی یہ ساری سرمایہ کاری رائیگاں چلی گئی، آئندہ بھی ہم وطن کے دفاع کے لئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امن مذاکرات کورہے ہیں ان کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں مسائل کا حل جنگوں سے نہیں مکالمے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے والی تمام جماعتوں، تحریکوں، تنظیموں کو مثالی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین