لاہور (ا ین این آئی) ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے پنجاب میں انڈسٹریل ویسٹ واٹر کے اخراج کی نگرانی کے لیے خصوصی یونٹ قائم کر دیا۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا ویسٹ واٹر کے اخراج کے خلاف اہم اقدام ،تمام انڈسٹریل یونٹس اپنا گندہ پانی صاف کرنے کے پابند ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اب سے ہر اس انڈسٹریل یونٹ کو چلنے نہیں دیا جائے گا جو اپنے ویسٹ واٹر کو ٹریٹمینٹ کے بغیر کسی بھی نالے یا ڈرین میں ڈالے گا، نئے یونٹ کو ضلعی سطح پر سماعت کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر نے کہا کہ شمالی اضلاع میں سماعت کا اختیار ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیٹری کنٹرول کو جبکہ جنوبی اضلاع میں سماعت کا اختیار ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انویسٹی گیشن کو دیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو سماعت کے نوٹس جاری کرنے کا اختیار دے دیا گیا،نیا یونٹ لاہور ای پی اے ہیڈکوارٹرز کے تحت کام کرے گا۔
یونٹ کے لیے گاڑیاں اور عملہ ڈائریکٹر پی اینڈ سی کی منظوری سے فراہم کیا جائے گا۔





















