بھارتی فوج کی مسلم فوجی کرنل صوفیہ قریشی انتہا پسندوں کے نشانے پر، دہشتگردوں کی بہن قرار دیدیا

صوفیہ قریشی نے آپریشن سندور کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا

نئی دہلی:بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اور ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن سندور کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرنے والی مسلم فوجی کرنل صوفیہ قریشی کو ہی دہشتگردوں کی صف میں لاکھڑا کیا۔

بی جے پی رہنما کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور کانگریس رہنماؤں نے بھارتیہ جنتہ پارٹی کے وزیر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی نے آپریشن سندور کی تفصیلات بتاتے ہوئے پاک فوج کی جوابی کارروائیوں میں بھارت کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا تھا۔

اس بیان کو لیکر بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے وزیر وجے شاہ نے بجائے اپنی حکومت اور فوج کی ناکامی کو تسلیم کرنے کے مسلمانوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کرنل صوفیہ کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس نفرت انگیز بیان کے بعد وجے شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے ایک تعزیتی بیان بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، کرنل صوفیہ کی اپنی بہن سے زیادہ عزت کرتا ہوں۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وجے شاہ کو مدھیہ پردیش کی کابینہ سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے اپنے بیان میں کہا کہ جن کسی نے بھی یہ نفرت انگیز بیان دیا ہے اسے فوری طور پر معطل کیا جا نا چاہے۔

ملک ارجن کھرگے نے کہا کہ پہلگام واقعے کے ذریعے دہشتگردوں نے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن پوری قوم متحد ہے، بی جے پی رہنما نے کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق انتہائی گھٹیہ، نامناسب اور نفرت انگیز بیان دیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین