اسلام آباد:بیرون ملک سے ملک بدربھکاریوں سے متعلق تحریری تفصیلات وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جمع کرادیں۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2024سے اب تک بیرون ممالک سے 5ہزار 402پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدر کیا گیا جن میں سعودی عرب، عراق، ملائیشیا، یو اے ای، قطر اور عمان سے پاکستانی بھکاریوں کو ملک بدرکیاگیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب سے 4498، عراق سے 242، ملائیشیا سے 55اور یو اے ای سے 49پاکستانی بھکاری ملک بدر کئے گئے۔





















