لاہور:عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام کل (جمعرات)الفارابی ہال منہاج یونیورسٹی لاہور میں پری بجٹ سیمینار منعقدہو گا جس میںوائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،سابق وزیر خزانہ پنجاب اورچیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزNFC تنویر اشرف کائرہ ، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور،نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار،سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس خالد عثمان،سینئر صحافی حبیب اکرم،حامد ولید، چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل ،حاجی محمد اسحاق ،الطاف حسین رندھاوا،راشد چوہدری،ثاقب بھٹی سمیت ملک کی نامور علمی،معاشی اور کاروباری شخصیات آئندہ سال کے بجٹ کے اہم پہلوئوں پر بصیرت افروز گفتگو کریں گے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت، لاقانونیت اور مایوسی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل دیں گے۔عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے کروڑوں عوام غربت اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ اہم بین الا قوامی اور ملکی ایشوز پر عوام کی بروقت رہنمائی دینے کا فریضہ انجام دیاہے اور ملک کے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکر کے مسائل کا قابل عمل حل قوم کے سامنے رکھا ہے۔
عوامی تاجر اتحاد کا پری بجٹ سیمینار کل منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا
تنویر اشرف کائرہ ، میاں انجم نثار،خالد عثمان ،ڈاکٹر ساجد محمود شہزادشرکت کریں گے





















