مفتی عبدالقوی کو اسلام آباد کی معروف مسجد سے نکال دیا گیا

خطیب نے بے عزتی کرتے ہوئے خبردار کیا: دوبارہ آئے تو انجام برا ہوگا

اسلام آباد کی ایک معروف مسجد میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب وہاں موجود مفتی عبدالقوی کو مسجد کے خطیب نے بے عزت کرکے نکال دیا۔ حالیہ دنوں میں خواجہ سرا کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد ان پر سخت تنقید جاری ہے۔

اسلام آباد:اسلام آباد کی ایک مشہور مسجد میں اس وقت ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی جب وہاں موجود مفتی عبدالقوی کو مسجد کے خطیب نے سخت الفاظ میں ڈانٹ کر بے عزت کیا اور مسجد سے باہر نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق، مفتی قوی مسجد کے ایک کمرے میں چند افراد کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک مسجد کے خطیب وہاں پہنچے۔ انہوں نے نہایت غصے کے عالم میں مفتی قوی کو مسجد چھوڑنے کا حکم دیا۔

خطیب نے مفتی قوی کو مخاطب کرتے ہوئے سخت انداز میں کہا کہ اگر وہ دوبارہ اس مسجد میں آئے تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے وہاں موجود دیگر افراد سے بھی پوچھا کہ اس شخص کو مسجد میں بلانے والا کون تھا، اور مزید کہا کہ یہ ایک بدکردار شخص ہے جسے مسجد میں آنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اس واقعے کے بعد مسجد کے خطیب کا ردعمل بھی اسی تناظر میں سامنے آیا ہے، جو اب عوامی بحث کا موضوع بن چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین