افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس کا سوشل میڈیا پر پذیرائی کا سلسلہ جاری

فوجی افسران کا بھارت کو جواب سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد:افواج پاکستان کے ترجمان کی پریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر ناصرف خاصی پذیرائی حاصل ہوئی بلکہ اس پذیرائی کاسلسلہ مسلسل جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاکستان نیوی راجہ رب نواز کا بھارت کو جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا پر کہیں ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کے اسکور بتانے کے چرچے رہے تو کہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے فقرے بھی گردش کرتے رہے۔

دوسری جانب وائس ایڈمرل رب نواز کو بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنا اسٹیٹس بنایا۔یاد رہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کے تحت پاکستان نے بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ائیربیس، پٹھان کوٹ ائیربیس اور سرسہ ائیربیس کے علاوہ سورت گڑھ ائیرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین