محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پی بی آئی ٹی سسٹم پر کام روک دیا

نئے سسٹم کے تحت اساتذہ کو چہرے کے ذریعے اپنی حاضری کو یقینی بنانا تھا

لاہور :پنجاب بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی چہرے کے ذریعے حاضری رائج نہ ہوسکی،اساتذہ کے دبائو میں آکر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے متعلقہ سسٹم پر کام روک دیا۔تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجز میں تدریسی عمل کو بہتر بنانے اور حاضری کو یقینی بنانے کیلئے ایچ ای ڈی نے نیا سسٹم وضع کیا تھا۔نئے سسٹم کے تحت اساتذہ کو چہرے کے ذریعے اپنی حاضری کو یقینی بنانا تھا۔نیا سسٹم پی بی آئی ٹی کے تعاون سے تیار کیا جا رہا تھا۔اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں نے سسٹم کیخلاف بھرپور احتجاج کیا۔بیشتر اساتذہ نے چہرے کے ذریعے حاضری کے نفاذ کے سسٹم میں اپنا ڈیٹا اپلوڈ بھی کر دیا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام اساتذہ کو سسٹم میں ڈیٹا اپلوڈ کرنے سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق ایچ ای ڈی نے اساتذہ کے دباو میں آکر سسٹم پر کام روک دیا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین