بہاولنگر:بہاولنگر کے نواحی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 100/6R میں آٹھویں جماعت کی طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق ہو گئی.
لاش اسپتال منتقل ،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 100/6R میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ملیحہ اسکول میں گرمی کی شدت سے گر کر بے ہوش ہو گئی ریسکو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی مگر طالبہ جانبر نہ ہو سکی-ریسکو زرائع کے مطابق ملیحہ نامی طالبہ دل کی مریضہ تھی جیسے ہارٹ اٹیک ہوا طالبہ کا علاج چل رہا تھا. لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-اسکول انتظامیہ کسی قسم کا موقف دینے سے انکاری ہے





















