نور قتل کیس میں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے:والد شوکت مقدم

قتل ہوا، ملزم سزا کے ڈر سے پاگل پن کا ڈرامہ کررہا ہے‘میڈ یا کا تعاون پرشکرگزارہوں، گفتگو

اسلام آباد: نور مقدم کے والد شوکت مقدم نے کہا ہے کہ میری بیٹی کے کیس میں انصاف ہوتا نظرآنا چاہیے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوگیا ہے کہ قتل ہوا، ملزم سزا کے ڈر سے پاگل پن کا ڈرامہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا ساتھ دینے پر شکرگزار ہوں، پوری امید ہے عدالت ملزم کو پھانسی کی سزا سنائے گی، بیرون ملک کے انویسٹربھی اس کیس کو دیکھ رہے ہیں۔والد نور مقدم کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں انصاف ہوتا نظرآنا چاہیے، یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے،سپریم کورٹ سیالتجا ہے ملزم کو پھانسی کی سزا دے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔ سابق سفارت کار شوکت مقدم کی صاحبزادی 27 سالہ نور مقدم کو 20 جولائی 2021 کو دارالحکومت کے پوش علاقے سیکٹر ایف- 7/4 میں ایک گھر میں قتل کیا گیا تھا، اسی روز ملزم ظاہر جعفر کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین