طوفانی ہوائوں کیساتھ موسلا دھاربارش،مسافرطیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا

نئی دہلی :بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ستر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائوں اور موسلا دھار بارش سے دوران پرواز بھارتی ایئر لائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا۔پائلٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا تاہم سری نگر جانے والے طیارے نے محفوظ لینڈنگ کر لی۔طوفانی ہوائوں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تاہم عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔

دوسری جانب شہر میں طوفانی ہوائوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے، میٹرو بس سروس متاثر ہوئی جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔دہلی ایئرپورٹ پر آنے والی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا، بھارتی شہر غازی آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین