تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف نے بڑی شرط عائد کر دی

مالیاتی بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مکمل طور پر پوری کی جائیں گی،حکومتی ذرائع

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے برآمدی شعبے کو ممکنہ ریلیف پیکیجز پر بھی اعتراضات اٹھائے جبکہ صوبوں سے اخراجات میں کمی اور آمدن میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دفاعی بجٹ کو ملکی ضروریات کے مطابق بڑھایا جائے گا، تاہم دیگر شعبوں میں کٹوتیوں پر غور جاری ہے۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے امکانات بھی نہایت محدود اور برائے نام رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کا حالیہ دورہ مکمل کرلیا تاہم ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حکومتی ذرائع نے بتایاکہ مالیاتی بل 26-2025 کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے پہلے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مکمل طور پر پوری کی جائیں گی۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین