پاکستان میں فری لانس سروسز سالانہ 500 ملین ڈالر ہدف عبور کرنے کے قریب

فری لانسرز پاکستان کی معیشت کے استحکام میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں ‘ چیئرمین فری لانسرز ایسوسی ایشن

لاہور:فری لانس سروسز سے سالانہ غیر ملکی زرمبادلہ آمدنی زبردست رفتار سے بڑھ رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ رواں مالی سال میں یہ 500 ملین ڈالر کے ہدف کو عبور کرلے گی ۔چیئرمین پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن ابراہیم امین کے مطابق فری لانسرز نہ صرف پاکستان کی معیشت کے استحکام میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ خاص طور پر بار بار پیش آنے والے تجارتی اور کرنسی کے عدم توازن جیسے چیلنجز کا موثر حل بھی بن چکے ہیں۔

آم کی برآمدات سے پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر زرمبادلہ متوقع

انہوں نے کہا کہ پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن فری لانسرز کو معیشت کی ترقی میں موثر کردار ادا کرنے کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہے اور اس ضمن میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ قومی پالیسی فریم ورک کے قیام کے لیے جاری مذاکرات میں مصروف ہے۔ ابراہیم امین نے کہا کہ موجودہ شرح نمو کے ساتھ ہم توقع کررہے ہیں کہ اس مالی سال کے دوران فری لانس ایکسپورٹس 500 ملین ڈالر کی حد عبور کر جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین