پاکستان شب قدر کا تحفہ تاقیامت قائم دائم رہے گا، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام خصوصی دعائیہ تقریب

راہنماؤں نے کہا کہ وطن سے محبت کرنا اور اس کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت قربانی کے لیے تیار رہنا جزو ایمان ہے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی، کامیاب اور باوقار دفاع پر افواج پاکستان اور سیسہ پلائی دیوار بن کر اپنی افواج کا ساتھ دینے پر پوری قوم کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا گیا، ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

راہنماؤں نے کہا کہ وطن سے محبت کرنا اور اس کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت قربانی کے لیے تیار رہنا جزو ایمان ہے تقریب میں اُن عظیم شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے شب و روز محنت کی۔انھوں نے کہا کہ یوم تکبیر کا یہ دن وطن عزیز کو مضبوط عسکری قوت بنانے کے ساتھ ساتھ اسے مضبوط معیشت ،اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بھی صف اول کا ملک بنائے جانے کی یاد دلاتا ہے، وطن عزیز کو ہر اعتبار سے ناقابل تسخیر بنانے کےلیے سلام کڑی محنت اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے

تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم ڈائریکٹر انٹرفیتھ اریلیشنز سہیل احمد رضا، ڈاکٹر علی اکبر الازہری اورنگزیب خان و دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے ملک کی سلامتی، استحکام اور دفاع کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے کی گونج اور وطن سے محبت کے عہدِ کے ساتھ ہوا۔ طیب ضیاء، حفیظ الرحمان، بابر چودھری بھی تقریب میں شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین