لاہور (پ ر ) منہاج یونیورسٹی لاہور میںHeat Wave Awareness and Precautionary Measures کے عنوان سے گزشتہ روز سیمینار کا انعقاد کیا گیا،الفارابی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں کلینیکل فارماسسٹ ایور کیئر اسپتال، ڈاکٹر رحمت اللہ نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو انسانی صحت کے لیےانتہائی مضر ہے اس سے بچاؤ کے لیے پانی کا وافر استعمال، دھوپ سے بچاؤ اور مناسب خوراک ناگزیر ہےانہوں نے نے مزید کہا کہ عوام میں شعور اجاگر کر کے ہی ہم اس قدرتی چیلنج کا مؤثر طور پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔
اسے بھی پڑھیں: منہاج یونیورسٹی لاہور میں ’’نیشنل سپلیمنٹس فار ایتھلیٹس‘‘ کے موضوع پر سیمینار
سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ منہاج یونیورسٹی کا نصب العین کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طلبہ کو صحت اور فلاح عامہ کا شعور دینا بھی ہے، وائس چانسلر نے ڈاکٹر رحمت اللہ کو منہاج یونیورسٹی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر سیکرٹری سیکرز کلب منہاج یونیورسٹی عمارہ مقصود قادری سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔





















