اتوار, نومبر 24, 2024

مذاکرات کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا: محموداچکزئی

اسلام آباد: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی مسئلہ مذاکرات کے بغیر حل نہیں ہو سکتا، اگر کوئی مذاکرات کیلئے تیار ہے تو اچھی بات ہے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے اس بات کی تصدیق کی کہ رانا ثناء اللہ سے ان کی پارلیمنٹ میں ملاقات ہوئی۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف پارلیمنٹ میں اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے،پی ٹی آئی شہباز شریف کو جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کی بالا دستی سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تو پوری پارلیمنٹ کھڑی ہوگئی، ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسا الائنس بنا ہے جو ملک میں آئین کی بالادستی چاہتا ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہاکہ سیاستدان آئین کی بالادستی کیلئے اکٹھے ہو جائیں تو غیر آئینی قوتیں پیچھے ہٹ جائیں گی۔

Related Articles

Latest Articles