جمعہ, نومبر 22, 2024

تحریک انصاف کا اوڑھنا بچھونا فتنہ, فساد: عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اوڑھنا بچھونا فتنہ اور فساد ہے۔اڈیالہ جیل کا قیدی سہولت کاری اور بوٹ پالش کرنے پر یقین رکھتا ہے۔عمران خان نے نواز شریف کے خلاف سازش کی اور آر ٹی ایس بٹھا کر چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کیا۔
الحمدللہ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آتے ہیں دو تہائی اکثریت سے آتے ہیں۔ عمر ایوب بتائیں وہ کونسے فارم کی پیداوار ہیں؟ وبارہ گنتی کے نام سے انکی ٹانگیں کیوں کانپتی ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسٹر سیف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا ظل تباہی عمران خان پاکستان پر ایٹم بم گرانے اور تین ٹکڑے کرنے کی باتیں کرتا ہے۔فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے اورشہدا کے مجسمے جلانے والوں کو امن کی باتیں کرتے شرم نہیں آتی؟اڈیالہ جیل کا قیدی سرٹیفائیڈ جھوٹا، کرپٹ اور بددیانت ثابت ہو چکا ہے۔ عمران خان کی کرپشن کے چرچے اب عالمی میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔
دھرنے اور دھاندلی کی پیداوار جماعت تحریک انصاف ہے۔ سلام آباد میں تماشہ لگانے کی بجائے پشاور میں تماشے لگائیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز شریف آئین، قانون اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جبکہ اڈیالہ جیل کا قیدی سہولت کاری اور بوٹ پالش کرنے پر یقین رکھتا ہے۔
میاں نواز شریف جھوٹے مقدمات سے باعزت بری اور سرخرو ہو چکے ہیں۔ اب انکی وفاق اور پنجاب میں حکومت ہے۔ ان کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں۔
عمر ایوب کو مخاطب کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ بتائیں آپ کونسے فارم کی پیداوار ہیں؟ دوبارہ گنتی کے نام سے آپ کی ٹانگیں کیوں کانپتی ہیں؟ آپ نے خیبر پختونخواہ کے حلقے سے الیکشن لڑ کر رزلٹ پہ حکم امتناع کیوں لیا؟جو پیسہ آپ نے پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہے وہ اپنے اللے تللوں میں نا اڑائیں۔

Related Articles

Latest Articles