لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں کل 48 مقدمات درج ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان پر لاہور میں پنجاب پولیس کی جانب سے 18 مقدمات درج کیے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر شیخوپورہ میں 7مقدمہ درج ہیں۔ سابق وزیراعظم پر گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 13اور اٹک میں 2 مقدمات درج ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف فیصل آباد میں 5، سرگودھا اور میانوالی میں ایک ،ایک مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے میں ایک اور اینٹی کرپشن پنجاب میں دو انکوائریاں زیر التوا ء ہیں۔
نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر نیب کے تین کیسز زیر التوا ء ہیں، عمران خان کے خلاف 190 ملین پانڈ اور توشہ خانہ کی دو انکوائریاں زیر التوا ہیں۔