اتوار, نومبر 24, 2024

مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تیسرا اہم اجلاس بھی بے نتیجہ رہا۔ الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد سے متعلق تیسرا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن ارکان، سیکریٹری اور قانونی ٹیم شریک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور الیکشنز ایکٹ پر بریفنگ دی، انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم کیے بغیر کیسے مخصوص نشستیں دی جاسکتی ہیں؟ اس معاملے پر بھی لیگل ٹیم نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
قانونی ٹیم نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشنز تسلیم نہ ہونے تک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا اور اجلاس ختم ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا تھا، قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر بریفنگ دی تھی اور الیکشن کمیشن نے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Articles

Latest Articles