اتوار, نومبر 24, 2024

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، رپورٹ جاری

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 3 کروڑ 4 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر تک 14.82 ارب ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اس کے اپنے ذخائر 4.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.50 ارب ڈالر رہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.26کروڑ ڈالرکم ہوکر 5.31 ارب ڈالر رہے۔

Related Articles

Latest Articles